فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے حقائق کو چھپانے کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹی وی فرانس 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جبکہ حقائق چھپانے کیلیے اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا۔

فرانسیسی ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر، غلط بیانی کا شکار ہوئے۔

فرانس 24 کے مطابق مودی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی جس کے بعد متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے، متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت بھی کی۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند ذرائع نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت ہیں۔

 دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ جعلی اے آئی تصاویر کے ذریعے مودی سرکار عوام کے جذبات بھڑکا رہی ہے تاکہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلگام واقعے مودی سرکار سوشل میڈیا کے مطابق اے آئی

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ؛ ڈراما بے نقاب ہونے پر  بھارت بوکھلا گیا، الزامات کی سیاست شروع

مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بے نقاب ہونے پر  بھارت بوکھلا گیا اور اب اس نے الزامات کی سیاست شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا اور پاکستان کی جانب سےالزامات کے بجائےحقائق بیان کرنےپربھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔

پاکستان نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار  کردیے، جس کے بعد جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق کے بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے، جس کے بعد بھارت حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام  ہو چکا ہے۔

دوسری جانب حقائق سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کانگریس رہنماؤں کو شدید تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیاپہلےبھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔

پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی  لگا دی ہے۔ حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق  بیان کیے۔  مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب
  • مودی نے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بِہار الیکشن کیلئے رچایا،بھارتی میڈیا
  • مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب
  • پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ: بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے
  • پہلگام حملہ نریند مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار
  • میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا طنز
  • بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،  خفیہ دستاویز ات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آ گئے
  • پہلگام فالس فلیگ؛ ڈراما بے نقاب ہونے پر  بھارت بوکھلا گیا، الزامات کی سیاست شروع