جنرل عاصم منیر نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی سے ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی پر مجبور کر دیا‘فیاض الحسن چوہان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے آرمی چیف کو ایشیا کا شیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی سے ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے اگرچہ بھارت کی جارحانہ پالیسی سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل '' نک دا کوکا'' سے شروع ہونے والی تحریک اور مودی سرکار پاکستان مخالف مشترکہ ایجنڈے پر کام کر رہے تھے لیکن جس طرح ملک کے اندر نک دا کوکا تحریک اپنے انجام کو پہنچ گئی اسی طرح جنرل عاصم منیر کی قیادت میں 25 کروڑ عوام مودی سرکار کو بھی نشان عبرت بنائے گی۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بلی تھیلے سے باہر ا گئی ہے نک دا کوکا کے ٹائٹل سے شروع ہونے والی تحریک کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے کہ پاکستان کی امداد اور قرضہ روک دیا جائے آج مودی نے بھی اسی طرح آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کا قرض بند کرکے اگلی قسط نہ دی جائے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے نک دا کوکا تحریک میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی حکمت عملی اور پروگرام دراصل مودی سرکار کا منصوبہ تھا اب مودی نے خود کھل کر بین الاقوامی سطح پر وہی مطالبہ آئی ایم ایف سے کیا ہے لیکن جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم متحد ہے جنرل عاصم منیر نے یہود و ہنود کی ہر سازش کو گزشتہ 3 سالوں میں بے نقاب، ناکام اور نامراد کیا ہے جس مودی نے 10 دن پہلے پاکستان کو تباہ کرنے کا جو ٹھیکہ لیا تھا آج وہ خود چہرہ چھپائے پھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا سر عام تسلیم کرتا ہے کہ ہم نے پاکستان کو تھریٹ لگا کر غلطی کی پاکستان ہم سے زیادہ مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو ڈیل کرنا جانتا ہے تاریخ شاہد ہے کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بقاء کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ سنہری الفاظ کے ساتھ لکھا جائے گا آج پوری دنیا میں جنرل عاصم منیر کو اسد الایشیاء (شیر ایشیائ) کے نام سے جانا مانا اور پہچانا جا رہا ہے شام، عراق اور عرب سمیت دنیا کے جس ٹی وی چینل کو دیکھ لیں سب جنرل عاصم منیر کو شیر کا لقب دے رہے ہیں ان شااللہ پاکستانی عوام جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کی ہر غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ملک کو جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہوئے بھارت، مودی سرکار کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مودی سرکار کہ پاکستان نک دا کوکا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب ان کے خلاف ایک ویڈیو لیک کی تحقیقات شروع ہوئیں جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
تومر یروشلمی نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہوں نے اگست 2024 میں اس ویڈیو کے افشا کی اجازت دی تھی۔ اس ویڈیو سے متعلق تحقیقات کے نتیجے میں 5 فوجیوں پر مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے، جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ دائیں بازو کے سیاست دانوں نے تحقیقات کی مذمت کی اور مظاہرین نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
واقعے کے ایک ہفتے بعد، ایک سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو اسرائیلی چینل این12 نیوز پر لیک ہوئی جس میں فوجیوں کو ایک قیدی کو الگ لے جا کر اس کے اردگرد جمع ہوتے دکھایا گیا، جبکہ وہ ایک کتے کو قابو میں رکھے ہوئے اور اپنی ڈھالوں سے منظر کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو تصدیق کی کہ ویڈیو لیک سے متعلق فوجداری تحقیقات جاری ہیں اور تومر یروشلمی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
تومر یروشلمی نے اپنے دفاع میں کہا کہ انہوں نے یہ اقدام فوج کے قانونی محکمے کے خلاف پھیلنے والے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا، جو قانون کی بالادستی کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کر رہا تھا مگر جنگ کے دوران شدید تنقید کی زد میں تھا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والی خاتون پر پولیس کا تشدد
ویڈیو سدے تیمن حراستی کیمپ کی تھی، جہاں 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں شریک حماس کے جنگجوؤں سمیت بعد میں گرفتار کیے گئے فلسطینی قیدی رکھے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس دوران فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی سنگین رپورٹس دی ہیں۔
ان کے استعفے پر سیاسی ردِعمل فوری آیا۔ وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ جو لوگ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جھوٹے الزامات گھڑتے ہیں وہ وردی کے اہل نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل تشدد غزہ فلسطین قیدی