Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:26:14 GMT

پاک بھارت کشیدگی: ایشیاء کپ خطرے میں پڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

پاک بھارت کشیدگی: ایشیاء کپ خطرے میں پڑ گیا

پے در پے ناکامیوں کے بعد بھارت نے ایک بار پھر کھیل کے میدان کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے حملے کو جواز بنا کر مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئی سفارتی اور اسپورٹس محاذ پر محاذ آرائی شروع کر دی ہے۔

بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق، بھارت ایشیا کپ کو ملتوی کرنے یا مکمل طور پر منسوخ کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں بنگلہ دیش سیریز کے فوراً بعد کسی غیر جانبدار مقام پر ہونا تھا، لیکن بھارتی حکام نے موجودہ حالات کو جواز بنا کر اسے روکنے کی راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان کو سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں میچز کھیلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ وہی ”ہائیبرڈ ماڈل“ ہے جسے گزشتہ برس پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، لیکن تب بھارت نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب جب معاملہ پاکستان کے حق میں جا رہا ہے، بھارت اسی ماڈل کا سہارا لینے پر مجبور دکھائی دے رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف انتقامی رویہ اپنایا ہو۔ اس سے قبل بھی مودی حکومت نے کھیلوں کو سفارتی دباؤ کے آلہ کے طور پر استعمال کیا ہے، جس کی مثال 2023 کا ایشیا کپ اور 2019 ورلڈ کپ میں دیکھنے کو ملی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ بھی اب بھارتی منصوبہ بندی میں شامل ہے، جہاں اطلاعات ہیں کہ بھارت بنگلہ دیش میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی راہ فرار اختیار کر سکتا ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ بنگلہ دیش کے ریٹائرڈ جنرل فضل الرحمٰن کا بیان ہے، جنہوں نے بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے حوالے سے حساس ریمارکس دیے۔

پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کھیل کو ہمیشہ نفرت کی سیاست سے آلودہ کرتا ہے، اور پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو کھیل کے میدان سے بھی دیوار سے لگا دیا جائے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر ارکان بھارت کے اس دباؤ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ایک بار پھر ثابت ہو رہا ہے کہ مودی سرکار کھیل کے عالمی اصولوں کو روند کر اپنی نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے — لیکن سوال یہ ہے کہ کیا باقی دنیا اس تنگ نظری کو تسلیم کرے گی؟

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کہ بھارت کھیل کے

پڑھیں:

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف گزشتہ روز حاصل ہونے والی کامیابی کا صلہ مل گیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک درجہ ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گیا، جبکہ افغانستان ایک درجہ نیچے جا کر دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو 2 درجے تنزلی کا سامنا رہا اور وہ چھبیسویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان پانچ درجے نیچے جا کر 33ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

اسی طرح صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46ویں نمبر پر آ گئے، اور حسن نواز 12 درجے نیچے گر کر 47ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 18 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 55ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلا مقام چھین لیا ہے۔ جیکب ڈفی اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو سفیان مقیم نے 4 درجے بہتری کے بعد گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جب کہ ابرار احمد نے 11 درجے ترقی کرکے سولہویں مقام پر جگہ بنا لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پوزیشن چھین لی ٹی20 رینکنگ قومی کھلاڑی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارت کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:عطا تارڑ
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن
  • بھارتی کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کس نے دی تھی؟ نام سامنے آگیا