یورپ سے حج کی نیت سے نکلنے والے چار مسلمانوں نے اپنی عقیدت اور استقلال کی نادر مثال قائم کر دی ہے، چاروں اشخاص کئی ہفتوں کے طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد سعودی عرب کی الحدیثہ سرحدی گزرگاہ پر گھوڑوں پر سوار ہو کر پہنچے۔

اس قافلے میں تین ہسپانوی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل تھے، جن کا سعودی حکام اور رضاکاروں نے شمالی القرائط ریجن میں گرمجوشی سے استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد آلود اور تھکے ماندے سواروں کا استقبال تالیوں، خوشبوؤں اور محبت سے کیا گیا۔

الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر ممدوح المطیری نے ان حاجیوں کا ذاتی طور پر خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے عزم کو ”ایمان اور اخلاص کی طاقتور علامت“ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حیران کن سفر اس روحانی جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو ہر مشکل کے باوجود حج کی طرف راغب کرتا ہے۔ ہم ان کے لیے حج مبرور اور سفر کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔‘

سعودی بارڈر حکام نے طبی ٹیموں اور معاون عملے کے ساتھ مل کر ان حاجیوں کا طبی معائنہ کیا، انہیں تروتازہ کرنے والی اشیاء اور حج سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں۔ یہ سارا عمل حکومت کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ہر حاجی کو باوقار، محفوظ اور آسان داخلہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

الحدیثہ کی مقامی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سواروں کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں رضاکاروں نے مہمان حاجیوں کو تحائف، پھول اور روایتی عربی خوش آمدید کے ساتھ رخصت کیا۔

القرائط اور الحدیثہ کی تمام انتظامیہ حج کے قومی منصوبے کے تحت پوری طرح متحرک ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے ایک محفوظ، سہل اور روح پرور سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر قرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف

مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ 

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے، جس پر شہر کو صحت مند شہر کی سند جاری کی گئی۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سند وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کتنی پُرعزم ہے۔

مدینہ کو پہلی بار یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک، الدرعیہ سمیت 14 دیگر سعودی شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شہزادہ سلمان بن سلطان کے مطابق مدینہ کی تیز رفتار ترقی اسے علاقائی و عالمی سطح پر ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل میں تبدیل کر رہی ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، گورنر نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہ کیا
  • عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل: پیرس میں تحریک انصاف فرانس کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر قرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
  • آسٹریلیا میں فلسطین کے حق مظاہرہ، سڈنی ہاربر برج پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا
  • ’امیر طلاق یافتہ مسلمان مردوں‘ کو نشانہ بنانے والی خاتون کے آٹھوں شوہر عدالت پہنچ گئے
  • اداکارہ ایمان خان کیساتھ لڑکا کون؟ قربتیں بڑھنے لگیں، مداح کشمکش میں مبتلا
  •  سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں:یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر