حیدرآباد: کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی بند، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
حیدر آباد شہر میں گزشتہ روز آنے والے گرد و غبار کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اب تک بحال نہ ہو سکی۔
حیسکو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے 152 فیڈرز میں سے 132 پر بجلی بحال ہو گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ 20 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔
حیدرآباد میں کئی علاقوں میں گرد و غبار کےطوفان اور بارش کی وجہ سے کل شام 6 بجے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویسٹرلی وِنڈز ہِیٹ ویوو پر غالب آ گئیں، کئی شہروں میں بارش
سٹی42:ویسٹرلی وِنڈز نے گرمی کی لہر Heat Wave کے ستائے انسانوں، حیوانوں اور نباتات کو ہشاش بشاش کر دیا۔
اسلام ااباد، راولپنڈی، مری اور بہت سے دیگر علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے آگے ہری پور اور گردونواع میں تیز ہواوں اور کالی گھٹاوں کے ساتھ تیزبارش شروع ہونے کی خبریں آئی ہیں۔
غیر معمولی کالی گھٹاؤں نے ہری پور شہر میں دن کے اجالے کو رات کے گہرے اندھیرے میں بد ڈالا۔ بازاروں میں روزمرہ کاموں میں مصروف شہری اس اچانک کایا کلپ سے حیران ہو گئے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
چند ہی لمحوں میں تیز بارش برسنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ایک ہو گیا۔ تیز ہواوں اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی شدید اندھی طوفان کے باعث بجلی کا۔نظام درہم۔برہم ہو گیا۔ شہر بھر میں بجلی منقطع وہ گئی۔
ایبٹ آباد میں بھی تھندر ساٹرام کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ بارش کے دوران شدید گرج چمک ہوئی اور بادل گرجنے کی آواز مسلسل آتی رہی۔ بارش سے موسم خوشگوار وہ گیا۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
ایبٹ آباد کے بلند پہاری سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں بھی طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بعض علاقوں میں اس تھنڈر سٹارم سے نقصانات کا خدشہ ہے ۔
راولپنڈی میں بارش
راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع وہ گیا ہے۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گولڑہ میں7 ملی میتر، شمس آباد میں 6 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری اور چکلالہ میں 5 ملی میٹر جبکہ سیدپور ویلیج میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔
اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار
لئی کی صورتحال
راولپنڈی کے بیچوں بیچ سے گزرتی لئی ندی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے جبکہ شہر کے وسطی علاقہ گوالمنڈی میں پانی 4 فٹ ہے جو معمول کے مطابق ہے۔
مری میں بارش
بلاول بھٹو کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام
ملکہ کوہسار میں کالی گھٹائیں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری ہے۔
مری۔کالی گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔
مری میں بارش کے آغاز ہی میں بجلی غائب ہو گئی، مقامی شہری کہہ رہے ہیں کہ آج شام سردی واپس لوٹ آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا۔
تلہ گنگ میں بارش
فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر
تلہ گنگ وگردنواح میں تیز آندھی اور بارش کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ،
گرمی سے نڈھال چہرے کھل اٹھے ۔
تیز آندھی اور بارش سے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ۔
Waseem Azmet