وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی ISPR آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان-بھارت کشیدگی پر کل اہم بریفنگ، تمام سیاسی جماعتیں مدعو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
یہ بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان و بھارت کے تناظر میں ممکنہ مضمرات پر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، حالیہ سفارتی اقدامات اور ریاست کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
اس بریفنگ کا مقصد موجودہ چیلنجز کے حوالے سے قومی سطح پر ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے انہیں اعتماد میں لینا قومی اتحاد و اتفاق کی ایک اعلیٰ مثال ہے، جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مددگار ثابت ہو گی۔