وزیراعظم اور عسکری قیادت اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہو جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ایشو کو اتنے جونیئر لیول پہ لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ عطا تارڑ کے لیول کی بات نہیں، اگر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے تو پھر سب اعلیٰ سطح پر کرنا ہوگا۔
سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا سب سے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد اس بریفنگ کا حصہ ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
بلال بن صاقب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن صاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن صاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن صاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔
پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔
پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک چین میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوان قیادت ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کا مستقبل سنوارنے کو تیار ہے۔
Post Views: 6