مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ اقبال کالج گراؤنڈ میں شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، عبدالغفور حیدری اور مولانا احمد لدھیانوی نے شرکت کی۔

دوسری جانب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی شوری نے مولانا ابو محمد تراب کو قائمقام امیر مقرر کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ابو تراب کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں باہمی مشاورت سے امیر مقرر کیا گیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

—فائل فوٹو

سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔

عملے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

عدالتی عملے نے کہا کہ آگ گزشتہ رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا،  آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک
  • نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی کی نماز جنازہ ادا
  • نواز شریف کے کزن شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت
  • سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
  • نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
  • کراچی،ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا
  • کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر گیلانی ملتان میں سپردخاک، ہزاروں افراد کی جنازے میں شرکت 
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات