Daily Mumtaz:
2025-06-19@17:02:43 GMT
یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔
ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گی چیئرمین نیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قومی احتساب بیورو(نیب) چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں، بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا۔