Express News:
2025-08-05@04:44:15 GMT

90 لاکھ پاکستانی کرپٹو کے کام سے منسلک،

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں ہوتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے۔

اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک شکایت کنندہ حافظ محمد اصغر نے اپنی درخواست میں کہا کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے 560 ملین صارفین ہیں جن میں سے 9 ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی کو اپنا رہا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی پر ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے لیکن ایف بی آر میں اس حوالے سے قواعد و ضوابط موجود نہیں ہے۔

ایف بی آر پالیسی ونگ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تصور نیا اور اس کے لیے ماہرین کی رائے درکار ہے شکایت کے مندرجات زیر غور ہیں متعلقہ ایجنسی سے مشاورت کے بعد مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا جبکہ ایف ٹی او نے تفصیلی سماعت کے بعد قرار دیا کہ شکایت ایک اہم شعبے سے متعلق ہے جہاں بڑے پیمانے پر تجارتی لین دین ہو رہا ہے لیکن یہ تمام لین دین ٹیکس کی حدود سے باہر ہو رہا ہے۔

ایف ٹی او نے اپنے آرڈر میں مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اس کو نظر انداز کرنا، اس کی طرف عدم توجہی اور نااہلی کی انتہا ہے کہ اس نظر انداز شدہ شعبے کے حوالے سے ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے فوری اقدام کو سراہنے کے بجائے ٹیکس حکام کی طرف سے ایف ٹی او کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ کرپٹو کرنسی اب پاکستان میں کافی حد تک قدم جما چکی ہےہماری کرپٹو مارکیٹ 1.

6 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان اور رواں سال اس کے صارفین کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ71 لاکھ ہو جائے گی۔

ایف ٹی او نے اپنے حکم میں ایف بی آر سے کہا ہے کہ شکایت کنندہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے ہوئے ان کو ( آن بورڈ) اعتماد میں لیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بنیادی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس معاملے پر قوائد ضوابط کی آئندہ مالیاتی بل کے ذریعے منظوری لی جائے۔۔۔۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی ایف ٹی او ایف بی آر رہا ہے

پڑھیں:

پاکستان، کرغزستان کرپٹو، بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات کرپٹو اور بلاک کین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب اور قومی سرمایہ کاری ایجنسی کی کرغیز ڈائریکٹر فرخات امینوف کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس میں سامنے آئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جدت اور ریگولیٹری فریم ورک میں تعاون کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، کیش ڈپازٹس اب ڈیجیٹل لین دین تصور ہوں گے
  • حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی
  • حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول
  • آج سے عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز
  • امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیکس
  • کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
  •  حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • پاکستان، کرغزستان کرپٹو، بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر متفق
  • پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو و بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق