پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا منہ توڑ جواب اشتعال فائرنگ بلا اشتعال پاک فوج
پڑھیں:
داماد کی موت پر مہندی اور میک اپ، نشو کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔
نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟
ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے، لوگ بس یہ دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کیسے نظر آ رہے ہیں، مگر یہ نہیں سمجھتے کہ دل میں کیا طوفان چل رہا ہے، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی اور ایک اچانک حادثے نے سب کچھ بدل گیا خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔
نشو نے کہا کہ دوسروں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ظاہری شکل و صورت پر نہ جائیں، ہر کسی کی غم کی گہرائی اپنی ہوتی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کرنا نہیں چاہتی لیکن شادی ہوجاتی ہے‘، سابقہ اداکارہ نشو
واضح رہے کہ نشو بیگم اپنے چھوٹے داماد کی اچانک وفات پرغم میں مبتلا ہیں، انہوں نے اپنے داماد کی اچانک وفات کی خبر یوٹیوب پر شیئر کی جس میں اداکارہ نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا۔ اس خبر پر جہاں کئی لوگوں نے ان سے افسوس کا اظہار کیا وہیں کچھ افراد نے ان کے کھلے بالوں، میک اپ اور ہاتھوں پر لگی مہندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے صدمے میں ہوتے ہوئے وہ اتنی تیار کیسے ہو سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نشو بیگم نشو بیگم داماد نشو بیگم داماد کا انتقال