صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا، فائرنگ سے بیوی قتل
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپی کے میں حملے ‘ آپریشن : ایایس آئی ‘ 2اہلکار شہید ‘ 5خوارج ہلاک
اسلام آباد‘پشاور (خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی‘ بیورورپورٹ) مختلف کارروائیوں میں پانچ خوارج ہلاک ‘2گرفتار اوردہشتگردوں کے حملوں میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ‘دوزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پی کے میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور ارض وطن میں قیام امن کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ‘وزیراعظم شہباز شریف ‘بلاول بھٹو اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پی کے میں مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج جہنم واصل، 2 گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں دوسکیورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد جاںبحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ‘بنوں کینٹ پر دو راکٹ گولے داغے گئے ‘ ایک گولہ ہائی کورٹ کے احاطے میں آگرا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بونیر کے علاقے گلبانڈی پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی انور محمود شہید ہو گئے ‘بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی کا اہلکار عمرانہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو دو روز قبل تھانہ ڈومیل کی حدود میں دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید زخمی کیا گیا تھا۔ادھر ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی 15گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں چوکی کا مین گیٹ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شہری گولی لگنے سے جاںبحق ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاراورچوکی کا چوکیدارزخمی ہوگئے۔