راولپنڈی میں تیل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ جاتلی کے علاقے میانہ موہڑہ کے قریب تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے گہرائی میں الٹ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور آئل فیلڈ کی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق آئل ٹینکر ہزاروں لیٹر تیل لوڈ کرکے آئل فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور سڑک کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ مقام کو حصار میں لے لیا جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔
حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس انسپکٹر عصمت اور ایس ایچ او جاتلی کی نگرانی میں آئل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ حادثے یا آتشزدگی سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گلشن حدید میں بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں گلشن حدید سمندری بابا مزار کے قریب بس الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔