صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔

پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک
  • پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج: ‘اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوابی انٹرچینج موٹروے پر احتجاج ہوگا’
  • بھارت میں بیوی سے طلاق کا عمل مکمل ہونے پر شوہر کا انوکھا ’جشن آزادی‘
  • محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا
  • لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ’امیر طلاق یافتہ مسلمان مردوں‘ کو نشانہ بنانے والی خاتون کے آٹھوں شوہر عدالت پہنچ گئے
  • لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کیس، تیسرا مرکزی ملزم ہلاک، چوتھے کی تلاش جاری
  • کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
  • لاہور؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت