کراچی:

شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون  رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت  50 سالہ عبدالرشید کے  نام سے ہوئی،  اہل  علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

 پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

 دوسری جانب اورنگی ٹاؤن الطاف نگر القریش مسجد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک   بچی زخمی ہوگئی ،بچی کو  عباسی   شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 12 سالہ منیبہ دختر خالد  کے نام سے ہوئی ۔ کورنگی مہران ٹاون اندھی گولی لگنے سے ایک  شخص  زخمی ہوا۔

زخمی کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،بلدیہ جنگل اسکول کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی

زخمی کی شناخت  28 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔

کورنگی 51 سی موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی۔

اورنگی ٹاون سیکٹر سیون سی گھر کے اندر نامعلوم سمت سے گولی  لگنےسے خاتون زخمی ہوگئیں خاتون کی شناخت 60 سالہ نصرت  کے نام سے ہوئی۔

بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 بس اسٹاپ کے قریب سر میں گولی لگنے سے14 سالہ  لڑکا زخمی ہوگیا،زخمی کی شناخت ارحان کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

پولیس کے مطابق واقعے اندھی گولی لگنے کے باعث پیش آیا تاہم زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 بلدیہ اتحاد ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی  شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی،  گزری چاندی چوک کے قریب  فائرنگ سے  25 سالہ فرقان  ولد عطاء اللہ زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے نام سے ہوئی زخمی کی شناخت اسپتال منتقل گولی لگنے سے زخمی ہوگیا افراد زخمی فائرنگ کے کے مطابق کے مختلف کے قریب ایک شخص سے ایک

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی

گلبہار کے علاقے فردوس کالونی حاجی مرید گوٹھ میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

گلبہار پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 17 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی
  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45فلسطینی شہید، درجنوں افراد زخمی
  • مسٹر کون ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
  • کراچی: فائرنگ سے 40 سالہ خاتون جاں بحق
  • ( غزہ میں اسرائیلی درندگی )خوراک کے متلاشی 59 بھوکے فلسطینی شہید
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو  افراد زخمی
  • سرگودھا: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی