2025-04-25@05:35:12 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«گولی لگنے سے»:

    راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے  کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل  والد کے کمرے میں  بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی  کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ  موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
    کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔ پولیس کے مطابق سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی...
    بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
    روس میں ایک سپاہی ایک ہفتے تک اس حال میں لڑتا رہا کہ ایک گولی اس کے سر میں پیوست رہی اور وہ اس سے لاعلم تھا۔ روسی میڈیا ایک روسی فوجی کو سر میں گولی لگنے کے بعد مبینہ طور پر کرسک علاقے میں ایک ہفتے تک لڑائی جاری رکھنے پر ہیرو کے طور پر سراہ رہے ہیں۔ یہ نامعلوم سپاہی جو روس کے پیسیفیک فلیٹ کے 155ویں میرین بریگیڈ کا رکن ہے، کرسک میں یوکرین کے فوجیوں سے لڑ رہا تھا جب اسے سر میں گولی لگی۔  اس وقت سپاہی کا ہیلمٹ اس کے سر سے اُڑ گیا اور اس نے سوچا کہ گولی اس سے ٹکرا کے کہیں اور گر گئی ہے۔ تاہم دائیں آنکھ کے اوپر...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نظام پور کے علاقہ حصار تنگ میں ٹک ٹاکر  نوجوان زوہیب ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔  رپورٹ کے مطابق لواحقین نے خود کشی کا واقعہ قرار دے کر پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی۔ نوشہرہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا،  نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر کے قدیم علاقے لیاری موسیٰ لین کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ڈھائی سالہ بچی گھر کی چھت پر اندھی گولی کا شکار بن گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے جاں بحق ہوئی۔ لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ اپنے فلیٹ کے چھت پر کھیل رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دختر سکندر کے نام سے کی گئی، متوفیہ موسیٰ لائن میں علی آرکیڈ کی ساتویں منزل کی رہائشی تھی۔  واقعے کے وقت آٹھویں منزل کی چھت پر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی...
    کراچی: لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ اپنے فلیٹ کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کا حکم دیا ، بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کھارادر میرا ماں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے...
    لاہور میں ایک لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ پنجاب کے دارالحکومت، لاہور کے علاقے شاد باغ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک بنانےکا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمٰن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعےکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی۔ ٹک ٹاک بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالرحمٰن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کیا گیا، تاہم اہل خانہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا،...
    امریکا کے معروف ٹک ٹاک سٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے۔ میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ٹک ٹاکر کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ اس سے قبل دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری کی زد میں آکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔ محمد حلیمے اپنی ویڈیوز...
    لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے قریب قاسم پورہ میں عبدالرحمان اور اس کا بھائی عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
    نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔(جاری ہے) بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
۱