شاہد کپور کیساتھ شادی کے وقت 20 سالہ میرا راجپوت کو کس بات کا خوف ستاتا تھا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔
میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔
میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے دوست یا تو ماسٹرز کر رہے تھے یا پھر دنیا بھر میں گھوم پھر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ شاہد مجھے وقت نہیں دیتے تھے لیکن ان کی بہت مصروفیات تھیں اور پھر بچوں کو بھی مجھے ہی دیکھنا تھا۔
میرا راجپوت نے کہا کہ ان سب وجوہات کے باعث میں اپنے دوستوں سے دور ہوگئیں اور ان کا یہی شکوہ تھا کہ شادی کے بعد تو بھول ہی گئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ لیکن اب جب کہ ان سب کی بھی شادی ہوگئی ہے تو اب وہ جان چکے ہیں کہ شادی شدہ زندگی کی مصروفیات کیا ہوتی ہیں۔
میرا راجپوت نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے سارا وقت گھرداری میں ہی گزارا اور خودود کچھ نہیں کیا۔ میں نے ایک اسکن کیئر برانڈ متعارف کرایا اور کامیابی سے چلا رہی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب میں خود کو زیادہ متوازن اور پر اعتماد محسوس کرتی ہیں۔ بچے بھی سمجھدار ہوگئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میرا راجپوت نے نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف ‘ شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
سندر (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے۔مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ میاں شاہد شفیع مری میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصر اتفاق مسجد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ حتمی وقت خاندان کی جانب سے ترجمان کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔