ملک کےکن حصوں میں مزید بارش ہوگی؟نئی پیشگوئی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
روزینہ علی: موسم کی صورتحال، اسلام آباد اور گردونواح میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
وزیرستان، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، پشاور، سوات سمیت دیگر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
سندھ کے مختلف اضلاع میں گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کراچی، ٹھٹھہ، دادو، میرپور خاص، سکھر سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
ژوب، لورالائی، خضدار، آواران سمیت کچھ علاقوں میں شام یا رات کے وقت گرد آلود ہوائیں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود، گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور گرج چمک کے ساتھ بارش رہنے کی توقع ہے کا امکان ہے علاقوں میں آلود رہنے آندھی اور اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔