ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا،بھارتی فضائیہ کو اسی کی زبان میں جواب دیا، بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر کوشش کی نہیں انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، امن اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چائیے، ماحولیاتی تبدیلی کا اثر آنے والی نسلوں پر پڑے گا، مسئلہ کشمیر ،فلسطین کے باعث خطے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے، مقبوضہ کشمیر میں یو این قرادراوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز آٹھائی، ہم نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام حملے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹاناتھا، بھارت کے اقدامات خطے اور دنیا میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کر دیئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور ملائیشین وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملائیشین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔