امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں تیسری مدت صدارت کے لیے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا "میں صرف دو مدت کے لیے صدر بننا چاہتا ہوں، امریکی آئین بھی اسی کی اجازت دیتا ہے۔"

ٹرمپ، جو 2017 سے 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں اور 2024 میں دوبارہ صدارت پر فائز ہوئے، نے گزشتہ دنوں اپنے کچھ بیانات اور 'ٹرمپ 2028' کیپز کے باعث قیاس آرائیوں کو ہوا دی تھی کہ وہ ایک بار پھر صدارت کے لیے میدان میں اتر سکتے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے اب کہا ہے کہ یہ باتیں صرف میڈیا کو تنگ کرنے کے لیے کی گئیں تھیں اور ان کا تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ: "میں ہمیشہ سے مانتا ہوں کہ دو مدت کافی ہیں، اور یہی آئینی دائرہ کار ہے۔"

سیاسی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص دو مدت سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا، اس لیے 2028 میں ٹرمپ کی واپسی آئینی طور پر ممکن نہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ضمنی الیکشن: عمران خان کے بائیکاٹ کے فیصلے سے اہم پی ٹی آئی رہنماناخوش 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئیں۔
پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ، ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز طریقے سے نااہل کیے گئے ہیں ان کی جگہ ضمنی انتخابات میں کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان لوگوں نے کئی طرح کی مشکلات جھیل کر انتخاب لڑا تھا اور مسلسل تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے لہٰذا تحریک انصاف ان نشستوں پر کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ضمنی الیکشن: عمران خان کے بائیکاٹ کے فیصلے سے اہم پی ٹی آئی رہنماناخوش 
  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
  • بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
  • الیکشن کمیشن کی جلد بازی
  • کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا
  • عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
  • کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے پر غور
  • الیکشن کمیشن آف انڈیا ووٹ چوری میں ملوث ہے، راہل گاندھی
  • صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ ختم کروائی، نوبل انعام ملنا چاہیے، وائٹ ہاؤس