ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا،بھارتی فضائیہ کو اسی کی زبان میں جواب دیا، بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر کوشش کی نہیں انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔
نائب وزیر اعظم نے ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر ہونے پر زور دیا۔
صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی امید ظاہر کی تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔