پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت نے سیاسی فائدہ اٹھانے سمیت اپنی سیاست سے جھلکتی پاکستان دشمنی میں سندھ طاس معاہدے کو ہدف بنایا۔
وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دی گئی ان کیمرا بریفنگ میں شرکت کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی منصوبہ بندی سےآگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا گیا کہ کس طرح پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی فائدہ اٹھانے اور ان کی سیاست سے جھلکتی پاکستان دشمنی میں ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا۔
طلال چوہدری کے مطابق بھارتی قیادت بڑی دیر سے حیلے بہانے کررہی تھی اور اس معاہدے کے تحت پانی کے بہاؤ اور ذخیرے سے متعلق انفارمیشن شیئرنگ سے گریزاں تھے، انہوں نے پہلے ہی اس پر عملدرآمد چھوڑدیا تھا کیونکہ نیت میں خرابی تھی۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار
’۔۔۔لیکن اس دفعہ انڈیا کا بیانیہ پٹا ہے، انڈیا کے بیانیے پر آنکھیں بند کرکے جیسا کئی دفعہ انہوں نے اس پر ہاں کہی ہے اس دفعہ پوری دنیا میں ان کا بیانیہ پٹ گیا ہے، کیونکہ ہر چیز جو انہوں نے کی ہے ان کے خلاف گئی ہے۔‘
طلال چوہدری کا موقف تھا کہ پاکستان کے بیانیے، مؤقف اور پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ ’پاکستان کے میڈیا اور سوشل میڈیا نے جس بہترین انداز میں بھارتی مؤقف اور بیانیے کو مسمار کیا ہے وہ بھی پاکستان کی جیت ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ان کیمرا بریفنگ انفارمیشن شیئرنگ بیانیہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن داخلہ سندھ طاس معاہدہ طلال چوہدری وزیر مملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ان کیمرا بریفنگ انفارمیشن شیئرنگ بیانیہ پہلگام فالس فلیگ ا پریشن داخلہ سندھ طاس معاہدہ طلال چوہدری وزیر مملکت پہلگام فالس فلیگ ا پریشن طلال چوہدری میں بھارتی پریشن کی
پڑھیں:
امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا
امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد عسکری تعاون کو فروغ دینا اور بحرالہند و بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) خطے میں علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کوالالمپور، ملائیشیا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔
یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ نے واشنگٹن اور نئی دہلی دونوں کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔
ہیگستھ نے اس معاہدے کو ایک تاریخی اور پرعزم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو نئی سطح پر لے جائے گا۔
’یہ ہماری دونوں افواج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو مزید گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ ایک محفوظ اور خوشحال انڈو پیسیفک کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس معاہدے سے بھارت امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یہ معاہدہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے واشنگٹن ڈی سی کے حالیہ دورے کے دوران طے پایا تھا، جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
اگرچہ دونوں ممالک نے اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، لیکن یوکرین جنگ اور بھارت کی روسی تیل و دفاعی سازوسامان کی خریداری نے تعلقات میں کچھ تناؤ پیدا کیا ہے۔
نئے فریم ورک کے تحت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سازوسامان اور خدمات کی خرید و فروخت کو مزید آسان بنایا جائے گا، جس سے خریداری کے عمل میں شفافیت اور امریکی و بھارتی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں