امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز نے پاکستان میں اہم معدنیات کے حوالے سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او )کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسٹریٹجک میٹلز (یو ایس ایس ایم )کے ایک وفد نے، جس کے ہمراہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی تھے، وزیرِاعظم ہاوس میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او )کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ دستخط امریکا-پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
امریکی ریاست میزوری میں قائم یو ایس اسٹریٹجک میٹلز اہم معدنیات کی تیاری اور ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جنہیں امریکی محکمہ توانائی نے جدید مینوفیکچرنگ اور توانائی کی پیداوار سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیز کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ایسے دوطرفہ معاہدوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس طرح کے معاہدوں کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے کیونکہ اہم معدنی وسائل امریکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں امریکی کمپنیوں اور پاکستان میں ان کے شراکت داروں کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مزید معاہدے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے رہے ہیں۔ رواں سال اپریل میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئرکی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موا قع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔دوران ملاقات قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کرتیہوئیامریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا تھا۔علاوہ ازیں رواں سال جولائی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا پی ٹی آئی کاعلیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یادداشت پر دستخط معدنیات کے شعبے پاکستان میں پاکستان کے نے پاکستان کے درمیان کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
محکمہ ہاؤسنگ اور CEWRE کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ اور سینٹر آف ایکسیلینس ان واٹر ریسورسز انجینئرنگ (CEWRE) کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر CEWRE نے کیا۔
معاہدے کے تحت طلباء کو فیلڈ ٹریننگز، انٹرنشپ پروگرامز اور ریسرچ میں معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام اداروں کے افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھائی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے ذریعے وا سا ایجنسیز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، الجزاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اکیڈمی کے اہلکار اور دیگر متعلقہ اسٹاف جدید تعلیم اور تحقیق سے مستفید ہو سکیں گے۔ افسران اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے لیے CEWRE کی سہولتوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ نوجوان طلباء جدید آئیڈیاز متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وسائل کی بچت کے لیے تعمیراتی کاموں میں جدید انجینئرنگ حل متعارف کروائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر CEWRE نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ طلباء اور افسران دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔طلباء نے بھی یقین دہانی کرائی کہ فیلڈ میں عملی تجربے سے ان کے پروفیشنل کیریئر میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا