سونا، تانبہ و دیگر معدنیات نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکا کی معدنیات نکالنے والی تین معروف فرمز کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یہاں موجود سونا، تانبہ، چاندی و دیگر معدنیات کے ذخائر نکالنے سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بریفنگ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی معروف عالمی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیس، اسٹریٹجک میٹلز اور موٹہ اینگل کے اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد نے 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان میں کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے اور معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت اور ان کی قدر میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔
https://cdn.
وفد نے وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر تجارت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر بشمول تانبے، سونا اور نایاب زمینی عناصر کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ دورہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی مدد سے ہوا جس سے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مضبوط دوطرفہ روابط اجاگر ہوئے۔ دورہ کرنے والی کمپنیوں نے ملک کے اندر ویلیو ایڈیشن کی سہولیات کے قیام، معدنیات کی پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور کان کنی کے شعبے سے منسلک بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
دورے میں دونوں حکومتوں کے مابین نایاب زمینی عناصر (REEs) اور لاجسٹک خدمات سمیت اہم معدنیات کی ترقی اور پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے دو مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔
یہ دورہ کان کنی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کان کنی
پڑھیں:
برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔