پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی 20 سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، عوام بڑھ چڑھ کر فنڈ میں حصہ ڈالیں۔
کھلاڑیوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ ہر ممکن حد تک متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
فائنل کی جھلک
شارجہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کے راشد خان نے تین، جب کہ نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے سامنے ٹک نہ سکے۔ پوری ٹیم 15.
سیریز کی صورتحال
تین ملکی سیریز میں میزبان متحدہ عرب امارات اپنی تمام چاروں میچوں میں ناکام رہی اور ایک بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ فائنل میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ایونٹ کا اختتام ہوا۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش رہی اور اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 7ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-20