محمد نواز نے افغان بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچادیا، فائنل میں شاندار ہیٹ ٹرک
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو بے بس کردیا۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹرز کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اننگز میں 5 شکار کیے۔ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز جوڑ کر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی کارکردگی پر وہ میچ اور سیریز کے ہیرو قرار پائے۔
محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک میڈ اِن ڈالا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکاروں میں درویش رسولی (ایل بی ڈبلیو)، عظمت اللہ عمرزئی (کیپر کے ہاتھوں کیچ)، ابراہیم زادران (اسٹمپ آؤٹ)، کریم جنت (صفر پر آؤٹ) اور افغان کپتان راشد خان شامل تھے جو 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142 رنز بنائے جس میں نواز کے 25 رنز بھی شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 16ویں اوور میں صرف 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے فائنل 75 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے محمد نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز کی بولنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود افغانستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور پوری قوم ٹیم سے ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔