ستمبر 1965: جنگ کے 8 ویں روز جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ستمبر 1965 ء میں بھارت کیخلاف جنگ کے 8 ویں روز پاکستان آرمی کے کیپٹن نذیر احمد، میجر محمد فاضل، لیفٹیننٹ محمد نعیم اختر اور میجر انوار الحق نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن نذیر احمد کا تعلق میڈیم آرٹلری رجمنٹ سے تھا جو کھیم کرن سیکٹر قصور میں تعینات تھی اور اس کی قیادت بریگیڈئر اے آر شمسی کر رہے تھے۔
کیپٹن نذیر احمد فرنٹ لائن پر بطور فارورڈ آبزرویشن آفیسر (FOO)اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جب دشمن کی جانب سے آنے والی گولی ان کی دائیں آنکھ میں لگی جس سے وہ 8 ستمبر 1965ء کو شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
میجر محمد فاضل کا تعلق سپورٹ بٹالین سے تھا اور انہیں واہگہ بارڈرکے گاؤں اچھوگل بند پر بھیجا گیا، دشمن بھارت کی جانب سے اچانک حملے کی وجہ سے بٹالین کے اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باوجود میجر محمد فاضل اسلحہ بچانے کی کوشش میں مصروف رہے۔
اسی اثناء میں دشمن کی گولی ان کے سر پر لگی جس سے قوم کا یہ بہادر بیٹا 8 ستمبر کو وطن کی حرمت پر قربان ہوگیا۔
لیفٹیننٹ محمد نعیم اختر کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے تھا اور وہ کشمیر میں حاجی پیر پاس پر تعینات تھے، لیفٹیننٹ محمد نعیم اختردشمن بھارت کی جانب سے حملے میں شدید زخمی ہو گئے اور8 ستمبر کو جام شہادت نوش کر گئے۔
کیپٹن انوار الحق کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا جو واہگہ بارڈر پر تعینات تھی، بلوچ رجمنٹ کو بھارت کی جانب سے شدید حملے کا سامنا تھا جس میں دو ٹینک تباہ ہو چکے تھے اس کے باوجود انہوں نے بی آر بی کینال پر دشمن پر جوابی حملہ کیا اور اس دوران دشمن کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے، انہیں شہادت کے بعد میجر کا رینک دیا گیا تھا۔
کیپٹن نذیر احمد، میجر محمد فاضل، لیفٹیننٹ محمد نعیم اختر اور میجر انوار الحق کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ محمد نعیم کیپٹن نذیر احمد میجر محمد فاضل کی جانب سے بھارت کی کا تعلق سے تھا
پڑھیں:
ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
فرانس کے کائلان ایمباپے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
Kylian Mbappé receives the 2024/25 European Golden Shoe ????
He’s the first Real Madrid player to win it since Cristiano Ronaldo ???? pic.twitter.com/Sfzj2tlMT4
ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے کو 2024/25 سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے یورپی گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
فرانسیسی اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کیے تھے جس میں لا لیگا میں کیے گئے 31 گول بھی شامل ہیں۔
اس اعزاز کے ساتھ کائلان ایمباپے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Kylian Mbappé won the Golden Boot with 3 iconic numbers. ⭐???? pic.twitter.com/fFHB2RhSL2
— Madrid Xtra (@MadridXtra) October 31, 2025