سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی شکاگو میں کاروباری شخصیات سے بزنس گول میز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز

شکاگو (آئی پی ایس) پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ شکاگو کے موقع پر بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے نمایاں اراکین، ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شریک تھے۔

اپنے ریمارکس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کی تجارتی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ انہوں نے باہمی مفاد میں آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے متحرک اور ترقی پذیر سرمایہ کاری کے ماحول کو اجاگر کیا جو مسابقتی مراعات، ہنر مند نوجوان افرادی قوت، اور انفراسٹرکچر پر مبنی ہے ۔

انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع کو علاقائی تجارت اور روابط کے لیے قدرتی مرکز کے طور پر بھی اجاگر کیا جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑتا ہے۔

انہوں نے شرکاء کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سنگل – ون ونڈو آپریشن اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے فرائض انجام دینا ہے۔

انہوں نے امریکی کاروباری اداروں کو آئی ٹی، تجارت، زراعت، توانائی، صحت ، کان کنی اور معدنیات کے شعبہ جات میں موجود وافر مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور شکاگو میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کو امریکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے ایک قابل اعتماد، طویل مدتی شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کے لیے اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

پی اے سی سی سی کی قیادت بشمول صدر نوید انور اور ڈاکٹر طارق بٹ نے چیمبر کے وژن اور مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 میں ، قونصل جنرل کی مشاورت سے تنظیم کی داغ بیل ڈالی گئی اور اس کا مقصد اقتصادی تعاون اور ڈائیسپورا کی کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

شرکاء نے امریکی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے، پاکستانی صنعت کے ساتھ ادارہ جاتی اور کاروبار ی روابط کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قونصل جنرل طارق کریم نے چیمبر کے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر پی اے سی سی سی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک میں کاروباری برادریوں کو جوڑنے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس مڈویسٹ کے ساتھ پاکستان کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی مصروفیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے قونصلیٹ جنرل کے ڈاسپورا انٹرپرینیورز کی حمایت اور پاکستان میں معتبر شراکت داروں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پی اے سی سی سی کے اراکین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل کے تجارتی وفود، سرمایہ کاری کے فورمز اور کاروبار کے فروغ کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سفیر پاکستان کو مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ملتان؛ جلالپور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ شکاگو میں

پڑھیں:

 ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 

سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 



 

متعلقہ مضامین

  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • حریت کنوینر غلام محمد صفی سے امن کے سفیر محمد طاہر تبسم کی ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان بزنس فورم علاقائی ترقی کیلیے پر عزم
  • سرحد کھولیں یا پناہ گزینوں کی ملک بدری عارضی طور پر روک دیں، افغان سفیر سردار احمد شکیب