بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی سٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے، حنا پرویز بٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
رکن پنجاب اسمبلی نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار بعنوان ’’پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار، کشمیر، دہشتگردی، پانی اور دیگر مسائل، حل کیا؟ اور یو این او کا کردار” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی سٹرکچر بنایا، تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بے چارا مودی! پانی روکنے کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد چناب میں بلا اطلاع پانی چھوڑ دیا
بھارت کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جونی وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔
مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔ پاکستان میں بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں کہ چناب میں اضافی پانی آ گیا ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
تازہ ترین سورتحال یہ ہے کہ چناب دریا میں ہیڈ مرالہ کے مقام کر لگے نشان نچلے درجہ کے سیلاب کی نشان دہی کر رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ گھنٹوں سے چناب میں مسلسل پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ھے -
ہیڈمرالہ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دریا مین مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 88 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔
جمعرات کو چناب میں 27 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا تھا، آج اس کی مقدار دو گنا بڑھ چکی ہے۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
زمینی صورتحال
بھارت کا بلا اطلاع چھوڑا ہوا پانی پاکستان کے لئے سر دست کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا۔ بھارت اوپر بگلہیار ڈیم پر جو پانی ذخیرہ کرتا ہے وہ سراسر غیر قانونی ہے۔ اب وہ اپنی ہٹ نبھانے کے لئے اور یہ جتلانے کے لئے کہ وہ دراصل سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کر رہا، بھارت پاکستان کا روکا ہوا پانی پاکستان کوواپس کر رہا ہے حالانکہ خود ساختہ برتری کے ذہنی مرض میں مبتلا پرائم منسٹر مودی کا دعویٰ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا ہے۔
الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے کیخلاف مقدمہ درج
Waseem Azmet