پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریاست پہلگام واقعے میں بالکل ملوث نہیں، یہ بھارت کا اپنا رچایا ہوا ڈرامہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کشیدگی میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا، پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا جس کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی نہیں چھوڑیں گے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاذ نہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے، چند دنوں کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے خطے کی صورتِ حال پر گفتگو کی ہے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیں گے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا، پاکستان کبھی بھی کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی