بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال— فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اگر کوئی کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بھارت کے اخلاقی اور سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، اس کے پاس کچھ اور نہیں بچا تو اب وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھےگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرکے پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
حکومت کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام سروس متعارف کرانے کا منصوبہ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی طور پر بہتر اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت الیکٹرک ٹرام سروس متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے حکام کے ساتھ اجلاس کے بعد منصوبے کی تصدیق کی۔
رندھاوا کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ کی ہدایات کے تحت ٹرام منصوبے کے لیے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا:بسیں پہلے ہی چل رہی ہیں، اب ہم الیکٹرک ٹرامز کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فزیبلیٹی اسٹڈی اگلے مرحلے کی راہ ہموار کرے گی۔”
سی ڈی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں “سوفٹ وہیل الیکٹرک ٹرامز” کو فعال کرنے اور موجودہ الیکٹرک فیڈر بس نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فزیبلیٹی رپورٹ جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ اسلام آباد کے مصروف ترین راستوں پر ٹرام سروس شروع کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے ایک چینی مشاورتی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر جن چار روٹس پر کام کیا جا رہا ہے، ان میں راوت سے فیصل مسجد تک ایکسپریس وے کے ذریعے، اور جناح اسکوائر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک سری نگر ہائی وے کے ذریعے ٹرام سروس کی تجویز شامل ہے۔