بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال کرنے کی قیمت چکانی پڑے گی: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
شیری رحمان---فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، بگلیہار ڈیم سے پانی روکنے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی خطرناک حد تک کمی ہوئی، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک سے گر کر 10 ہزار 800 کیوسک رہ گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی کی بندش علاقائی امن کےلیے بڑا خطرہ ہے، 26 اپریل کو بھارت نے دریائے جہلم میں اچانک سیلابی ریلا چھوڑا جو غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، بار بار دریاؤں پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی برادری کے فورمز پر بھارت کے آبی رویے کو چیلنج کرنا ہوگا، ہم کسی بھی قیمت پر قومی آبی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے دوٹوک کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنے وسائل کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، بھارت باز نہ آیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔