اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 16 نکاتی قومی ایجنڈے میں موجودہ حکومت کے خاتمے سمیت نئے الیکشن اور آئینی ڈھانچے کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ اپوزیشن نے 2024ءکے انتخابات کو مکمل مسترد کرتے ہوئے آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے ایجنڈے میںبنیادی آئینی حقوق کے نفاذ ، پیکا ایکٹ اور آزادی اظہارِ پر تمام قدغنوں کو مسترد اور26ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے.

(جاری ہے)

ایجنڈے میں کہا گیا کہ اپوزیشن پرامن احتجاج اور سیاست کی اجازت کا مطالبہ کرتی ہے، اپوزیشن موجودہ حکمرانوں کی قانون سازی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے. 16نکاتی ایجنڈے میں معاشی مشکلات میں اپوزیشن نے حکومتی اخراجات میں کمی، ٹیکس سے متعلق کاروبار اور مڈل کلاس کو متاثر کرنے والی پالیساں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائے جانے اور ججز کو ہراساں کرنے کو بند کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا.

ایجنڈے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کو سنجیدہ لیتے ہوئے ٹرانسفر اور پوسٹنگ واپس لی جائے، پانی کی تقسیم میں برابری کے اصول کو مدِنظر رکھا جائے، اپوزیشن سندھ اور چولستان میں نہریں بنانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے ایجنڈے کے مطابق ایس آئی ایف سی کے فیصلے صوبائی خود مختاری پر کاری ضرب ہیں، اپوزیشن صوبائی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے، جبری گمشدگی کو ختم کیا جائے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے تمام سیاسی قیدیوں بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے اور کیس ختم کیے جائیں.

16 نکاتی ایجنڈے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کی پورے ملک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ملک کی 60 فیصد نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے طلبہ یونین کو بحال کیا جائے، آرٹیکل 140 اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بحال کیا جائے ایجنڈے میں کہا گیا کہ فلسطین میں قتل عام بند کروانے میں کردار ادا کیا جائے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے، ماضی کی غلطیوں کے خمیازے کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسلییشن کمیشن بنایا جائے اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایجنڈے میں کا مطالبہ کیا جائے کرتی ہے

پڑھیں:

پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی