پاکستان کا ’فتح‘ سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان نے ’فتح‘ سیریز کا کامیاب تربیتی میزائل تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ پاک فوج کی جاری مشق ’ایکس انڈس‘ کا حصہ ہے۔ تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی عملی تیاری کا جائزہ لینا اور جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت تکنیکی صلاحیتوں کی جانچ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ اس موقع پر پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں، انجینئروں اور افسران نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ میزائل کی جدید رہنمائی اور ہدف تک درست رسائی کو تجربے کے دوران کامیابی سے جانچا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع کے عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہیں، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ
فتح سیریز پاکستان کے قریبی فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل سسٹمز میں شامل ہے، جو روایتی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی تیاری اور عسکری ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاکستان فتح سیریز میزائل تجربہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاکستان فتح سیریز کامیاب تجربہ کا کامیاب
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں: ایرانی صدر
فوٹو: پی آئی ڈیایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔
برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخ، زبان، ادب، ثقافت اور مذہبی رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی ادب اور شاعری نے مسلمانوں کے نظریے اور مستقبل کو خوبصورتی سے بیان کیا ہے، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا کلام خوبصورت اور متاثر کن ہے، ہمیں بطور سیاستدان، مذہبی رہنما اور تاجر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، عصرِ حاضر میں امتِ مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ترجیح ہے، مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے لیے مسلمان ملکوں کو متحد ہونا چاہیے، غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت اسرائیلی مذموم عزائم کا حصہ ہے، اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔