پاکستان کی خاتون باکسر نے عالمی باکسنگ فائٹ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
عالمی سطح پر پاکستان کے باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، خاتون باکسر نے بھی پاکستان کا کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں عالیہ سومرو نے مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
ٹی ایل باکسنگ پرموشن کے تحت ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں عالیہ سومرو نے پروفیشنل باکسنگ کی دس راؤنڈز کی فائٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔
عالیہ سومرو کا تعلق لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ہے، ڈبلیو بی اے ایشیا کے 105 پونڈ کی کیٹگری میں کامیابی پانے والی عالیہ سومرو اس قبل کئی ممالک میں مقابلے جیت کر پاکستان کا نام بلند کر چکی ہیں۔
عالیہ سومرو کی اگست میں بھارتی خاتون باکسر کے ساتھ چیلنج فائٹ طے ہے، کامیابی کے بعد عالیہ سومرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، قوم کی دعاؤں اور سپورٹ سے انڈین باکسر کو بھی شکست دے کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالیہ سومرو کا نام
پڑھیں:
پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔
امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری