اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا جس میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے۔
قومی ایجنڈے کی تیاری کے لیے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کے لیے سردار اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملکی صورتحال کے حل کے لیے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، ایجنڈے کو کل باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔
محمود خان اچکزئی اپوزیشن قیادت کے ہمراہ آج ایجنڈے پر کانفرنس کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز