وطن اس کی سلامتی شخصیات‘ لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو عمران خان کی شرکت کو رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہی اندیشی اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا پلوامہ واقعہ کے وقت ہماری قیادت کا بیشتر حصہ بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھا، جیلو ں سے باہر قیادت نے عمران خان کی بلائی بریفنگ میں شرکت کی۔ گو انہوں نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہ ڈالا۔ وطن اور اسکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے، پاکستان کو تا قیامت دوام ہے۔ انشاء اللہ بڑے محترم لیڈر آئے اور دنیا سے رخصت ہوئے اور اپنی یاد چھوڑ جاتے ہیں، قومیں زندہ رہتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔