منیب بٹ نے شادی میں کھانا ضائع کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ شادی میں کھانے کو ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے۔
ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے اپنے سالے معاذ خان کی شادی کے موقع پر وی لاگ میں شادی کا کھانا ضائع کرنے والوں پر تنقید کی ہے جس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
منیب بٹ نے میز پر رکھی کھانے سے بھری پلیٹوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شادی میں کھانا کبھی کم نہیں پڑتا بلکہ لوگ کھانا ضائع کرتے ہیں اس لئے کم پڑتا ہے۔
instagram.com/reel/DJPfhc7iT_A/
انہوں نے کہا مہمانوں نے ضرورت سے زیادہ کھانا نکال لیا اور پھر اسے یوں ہی چھوڑ دیا اب یہ کھانا ضائع ہوگا۔
منیب بٹ نے کہا کہ شادی میں آنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ آپ کھانا نکالو اور آدھا کھاؤ آدھا چھوڑ دو۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منیب بٹ کو سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی کھانے ضائع کرنے والوں پر تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھانا ضائع
پڑھیں:
نکاح خواں ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، سینیٹ میں بل منظور
سینیٹر شیری رحمان : فوٹو سینیٹ فیس بکسیینیٹ نے اسلام آباد میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کا بل منظور کرلیا، بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔
بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام ف نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
سینیٹ میں اسلام آباد میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بچے کی تعریف 18 سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی ہے، نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، نکاح خواں یقینی بنائے گا کہ فریقین کے پاس موجود نادرا شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش درج ہے۔
بل کے متن میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر نکاح خواں کو ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے، 18 سال سے بڑی عمر کے مرد کو بچی سے شادی کرنے پر 3 سال تک قید با مشقت ہوگی، 18 سال سے قبل ساتھ رہنے کو بچے سے زیادتی تصور کیا جائے گا، کم عمر کو شادی پر مجبور کرنے والے کو 7 سال تک قید، 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
اگر کوئی شخص بچے کی شادی کے ارادے سے ٹریفکنگ کرے تو 7 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، کم عمر بچے کی شادی میں معاونت کرنے والے کو 3 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، کم عمری میں شادی کرنے یا روکنے میں ناکامی پر والدین، سرپرست کو 3 سال تک قید با مشقت، جرمانہ ہوگا، اگر عدالت کو کم عمر بچوں کی شادی کا علم ہو تو وہ اسے روکنے کےلیے حکم جاری کرے گی، اگر اطلاع دینے والا فریق اپنی شناخت چھپانا چاہے تو عدالت اسے تحفظ دے گی۔
کم عمر بچوں کی شادی کروانے کا جرم ناقابل ضمانت ہوگا، عدالت ایسے کیس کی کارروائی 90 روز میں مکمل کرے گی۔