اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر کے علاقے میں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

کوپر نے کہا، ''یہ دو بڑے آپریشن تھے، جو ریاست کو لاحق خطرات کے انسداد اور دہشت گردی کے خلاف حالیہ برسوں میں ہماری طرف سے ہونے والے اہم کارروائیاں ہیں۔

‘‘

حملوں کے خدشات

اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کو اندازہ ہوا تھا کہ حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے افسران نے ہفتے کے روز جن افراد کو گرفتار کیا ان کی عمریں 29 اور 46 کے درمیان ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں ''ایک مخصوص احاطے کو نشانہ بنانے کی مشتبہ سازش‘‘ کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا۔

تاہم بیان میں اس جگہ کی شناخت نہیں کی گئی۔

چار ایرانی افراد کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ، جب کہ پانچویں شخص، جس کی قومیت کا تعین ابھی نہیں ہوا، کو پولیس اینڈ کریمنل ایویڈینس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا، ''یہ ایک تیز رفتار تفتیشی کارروائی ہے اور ہم مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔

‘‘

ڈومینک مرفی نے مزید کہا،''تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم کسی بھی ممکنہ محرک کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے کہ آیا اس معاملے سے منسلک عوام کو مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، انکوائری کے مختلف زاویے تلاش کر رہے ہیں۔‘‘

دیگر گرفتاریاں

ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی پولیس کی ایک الگ کارروائی میں لندن میں تین دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

یہ سب ہیایرانی شہری ہیں۔ 39، 44 اور 55 سال کی عمر کے ان افراد کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی سمیت ''ریاست کو درپش خطرات‘‘ کو روکنے کے لیے زیادہ اختیارات دیتا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی کہ لندن میں ہونے والی تین گرفتاریوں کا ''کل پانچ افراد کی گرفتاریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

‘‘

دریں اثناء برطانیہ کی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ کی ملٹی میڈیا مواد شائع کرنے والی نیوز ایجنسی PA کو بتایا،''یہ سنگین واقعات ہیں، جو قومی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارے اقدامات کے تسلسل کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔‘‘

ایوٹ کوپر نے مزید کہا،'' ہماری حکومت پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے درکار تمام کارروائیوں اور حفاظتی جائزوں کو سپورٹ فراہم کی جا سکے۔

‘‘

گزشتہ اکتوبر میں برطانیہ کی داخلی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے انکشاف کیا تھا کہ 2022 ء سے اب تک برطانیہ نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے ایسے 20 منصوبوں کا پردہ فاش کیا، جو ''ممکنہ طور پر مہلک‘‘ ثابت ہو سکتے تھے۔ ان سبھی سازشوں میں ایران کے ملوث ہونے کا بتایا گیا تھا۔

ادارت، عاطف بلوچ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرفتار کیا گیا دہشت گردی کے برطانیہ کی افراد کو پولیس نے کے لیے

پڑھیں:

تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا ہوا اور فوج کے 2، سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں منتقل کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ جاری سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکے اور محاصرے قائم کر دیے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ آپریشن 5 روز قبل میریان تھانے کے علاقے میں 200 سے زائد دہشت گردوں کی موجودگی کے نتیجے میں نورڑ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پیدا ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا، فتنہ الخوارج کے مسلح گروہ سڑکوں پر گشت کرتے رہے، جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہو گئے اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔

پولیس افسر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں نے دہشت گردوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری اور خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔

علاقے کے رہائشیوں نے صورتحال کو کرفیو جیسا قرار دیا، سیکیورٹی آپریشن کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں اور بیشتر دیہاتی گھروں میں محصور رہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات کیے گئے کہ شہری گھروں میں رہیں اور آپریشن کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان نے تصدیق کی کہ علاقے کو ہر صورت دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پولیس امن بحال کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گرد جاری آپریشنز میں بھاری جانی نقصان اٹھا چکے ہیں۔

آر پی او خان نے اسپتال جا کر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی بہادری کو سراہا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کیا جائے۔

Post Views: 14

متعلقہ مضامین

  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں پولیس چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،3 زخمی
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا،3 دہشتگرد ہلاک ،پولیس اہلکار شہید  
  • دہشت گردی سے نجات کے لیے پاک ایران تعاون ناگزیر
  • کیچ، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کی تقریر شئیر کرنے پر 7 سالہ بچہ عدالت میں پیش
  • مانگا منڈی میں نشئی باپ نے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
  • کالعدم تنظیم کا رکن اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کا کیس، ملزم بری
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی