اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ چاندی بھی فی تولہ 43 روپے اضافے سے 3425 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر پر پہنچ گیا۔
مزیدپڑھیں:امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اضافے سے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے ۔(جاری ہے)
رائٹرز کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ کچھ رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔