Daily Ausaf:
2025-05-05@14:33:03 GMT

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

امریکہ(نیوز ڈیسک)اوپیک پلس کی تیل پیداواربڑھانے کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 فیصد تک گرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جون کے لئے امریکی خام تیل4.24 فیصد کمی کے بعد 56 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآ گیا ہے۔

برطانوی خام تیل کے جولائی کیلئے سودے 3.84 فیصد کمی سے 59.08 ڈالر پر ہوئے، اوپیک پلس نے جون کیلئے پیداوار 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی

ملک بھر میں اپریل کے دوران ’کور انفلیشن‘ میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔

اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2025 میں مہنگائی میں 0.7 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مہینے یہ 0.8 فیصد بڑھی تھی اور اپریل 2024 میں 0.1 فیصد کم ہوئی تھی۔

اپریل کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کم ہوگئی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ ایک فیصد کمی ہوئی، جس میں گزشتہ مہینے 1.1 فیصد اضافہ تھا جبکہ اپریل 2024 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.9 فیصد کم ہوئی تھی۔

ادھر، حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر اپریل میں 3.2 فیصد کم ہوئی، اس کے مقابلے میںیہ گزشتہ مہینے 2.3 فیصد رہی تھی جبکہ اپریل 2024 میں 21.6 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ایس پی آئی مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ایک ماہ قبل اس میں 0.1 فیصد تنزلی ہوئی تھی اور اپریل 2024 میں یہ 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تھوک قیمت سے پیمائش کردہ افراط زر اپریل 2025 میں 2.2 فیصد گری، جبکہ مارچ میں یہ 1.6 فیصد کم ہوئی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 13.9 فیصد بڑھی تھی۔

شہری علاقوں میں کور انفلیشن (قوذی مہنگائی)، جس میں انرجی اور غذائی اشیا کو شامل نہیں کیا جاتا، اپریل 2025 میں سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 7.4 فیصد پر آگئی جو پچھلے مہینے 8.2 فیصد جبکہ اپریل 2024 میں 13.1 فیصد بڑھی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6ہزار 687روپے کا اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • نو مئی حملے میں ملوث مزید 20 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں
  • ایران پر متوقع اسرائیلی حملہ: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی پیداوار میں تیز رفتار اضافے کا اعلان
  • وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
  • حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرکے عالمی مارکیٹ میں لانے کے لیے پُرعزم ہے: چوہدری سالک
  • مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی