سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تمام انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق صوبے میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرسینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی ہے۔
دریں اثنا الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ریٹرننگ افسر اعجاز چوہان نے پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
اعجاز انور چوہان کے مطابق شفاف اور پُرامن پولنگ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں، پولنگ عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق
پڑھیں:
بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات (آج)اتوارکو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔اسی طرح کسان کی 1،خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔