بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12 واں روز ہے جس کے باعث 1250 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر  ہیں، انڈیگوائیرکے ایئر بس 320 طیاروں کے لیے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جاکر پہنچنا ناممکن ہوگیا جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کردی گئیں۔  انڈیگوائیرکا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے، ذرائع کے مطابق امرتسر دہلی ممبئی احمد آباد بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل

یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز

کیف (سب نیوز)یو کرین کے ڈرون حملے میں روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی کے قریب بڑے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، سوچی کے قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں، روسی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرایا، اور 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے گھروں اور سول انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔مقامی حکام کے مطابق میزائل حملے میں کم از کم 7 شہری زخمی ہوئے ہیں، یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے مطابق، زخمیوں میں سے 3 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔روسی حکام کے مطابق، سوچی ریفائنری پر ڈرون حملہ یوکرین کی طرف سے ہفتے کے آخر میں شروع کیے گئے کئی حملوں میں سے ایک تھا، جن کا ہدف جنوبی روس کے شہروں ریازان، پینزا اور وورونژ میں تنصیبات تھیں، وورونژ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے راتوں رات 93 یوکرینی ڈرونز کو روکا، جن میں سے 60 بحیرہ اسود کے علاقے میں تھے۔یوکرین کی فضائیہ کے مطابق، روس نے رات کے وقت 83 یا 76 ڈرون اور 7 میزائل فائر کیے، جن میں سے 61 کو مار گرایا گیا، 16 ڈرون اور 6 میزائل 8 مختلف مقامات پر ہدف تک پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار،سعودی وزارت داخلہ سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار،سعودی وزارت داخلہ سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے کوئی روکنے والا نہیں،بیرسٹر سیف سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل
  • ایران اسرائیل جنگ کے بعد تہران کا اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
  • جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ
  • پاکستانی فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
  • گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو