پاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ائیرلائنز بھاری نقصان سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12 واں روز ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں اور بھارتی ائیرلائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 12 ویں روز 1250 بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں اور بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہیں، انڈیگوائیرکے ایئر بس 320 طیاروں کے لیے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جاکر پہنچنا ناممکن ہوگیا جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ انڈیگوائیرکا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے۔
پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر دہلی ممبئی احمد آباد بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، اسلام آباد نے منہ توڑ جواب دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید "ہارپی" اور "IAI ہیروپ" ڈرونز شامل تھے۔
یہ ڈرونز "الیکٹرانک سپورٹ میژرز " سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئیشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئیشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔
اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے DEAD (Destruction of Enemy Air Defense) کہا جاتا ہے لیکن بھارت کی SEAD/DEAD حکمت عملی اس بار پاکستان کے دفاعی اقدامات کے سامنے ناکام رہی۔
پاکستان نے بھارتی ڈرونز کے حملے کے دوران اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز کو بند کر دیا تاکہ ان کی ریڈیئیشن ظاہر نہ ہو اور دشمن کو پتہ نہ چل سکے۔ اسی وقت پاکستان نے دوہری حکمتِ عملی اپنائی— سافٹ کِل (Soft Kill) اور ہارڈ کِل (Hard Kill)۔
سافٹ کِل میں ڈرونز کے سگنلز کو جام کرکے انہیں ان کے کنٹرول سینٹر سے منقطع کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خود بخود نیچے اتر گئے۔
معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں، سپیکر سردار ایاز صادق
مزید :