سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر رپورٹ حکومت کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انڈس واٹر کمشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدوں خلاف ورزی کی تفصیلات پر رپورٹ حکومت کو بھجوا دیں۔ ذرائع انڈس واٹر کمشن کے مطابق بھارت 3 ڈیموں کی تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا، تینوں بار بھارت کو ورلڈ بنک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع انڈس کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2005ء میں بگلیہار ڈیم، 2010ء میں کشن گنگا ڈیم اور 2016ء میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے تینوں ڈیموں کی تعمیر اپنی سیاست اور دہشت گردی کی آڑ میں شروع کی، بھارت اب پہلگام واقعے کی آڑ لیکر سندھ طاس معاہدے کو ہی معطل کر چکا ہے۔ ذرائع انڈس کمشن کے مطابق محکمانہ قانونی مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ آئندہ کا فیصلہ حکومت کرے گی، عالمی ثالثی قوانین کے مطابق یکطرفہ طور پر انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی ممکن نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکا نے کینیڈا پرٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا، بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش پر 20، ترکیہ اور اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوبی افریقہ پر 30، ویتنام پر 20، وینزویلا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، سوئٹرز لینڈ پر 39، عراق پر 35، جاپان پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا، لیبیا پر 30 فیصد، میانمار پر 40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، نئے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت و سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر ٹیرف لگایا۔
سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ برکس اور روس پر جغرافیائی سیاسی اختلافات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔