WE News:
2025-05-05@14:22:28 GMT

کیا کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

کیا کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارش کا نظام داخل ہوچکا ہے جس کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ضلع لاڑکانہ نے مئی کے مہینے میں ہونے والی گزشتہ بارشوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔

ماہر موسم جواد میمن کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں داخل ہونے والے بارش کے اسپیل سے آج ایک بار پھر اسی اسپیل کے زیر اثر بڑے پیمانے پر تھنڈر سیلز سندھ کے 70 سے 80 فیصد علاقوں خاص طور پر جنوب مشرقی سندھ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن پر برس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

جواد میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے کئی علاقوں میں گردو غبار اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں جبکہ چند شمالی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔ ’آج دوپہر گئے تک شمالی شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں تھنڈر سیل بننے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔‘

ماہرین موسم کے مطابق زمینی عدم استحکام اچھے امکانات ظاہر کر رہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بادل شام یا رات تک کراچی کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں، تاہم آج بارش کا انحصار گرج چمک کے بادلوں کی سمت اور شدت پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں: روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق

واضح رہے کہ کراچی میں موسم اس وقت شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کو متاثر کر رہا ہے جو 10 مئی تک برقرار رہے گا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پارش جواد میمن کراچی گرج چمک ماہر موسم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پارش جواد میمن کراچی ماہر موسم چمک کے ساتھ علاقوں میں گرج چمک کے کراچی میں

پڑھیں:

ملک بھر میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی آج بارشوں کا امکان ہے۔   ملک کے مختلف علاقوں میں برسات کا سلسلہ زوروں پر ، کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ژالہ باری نے نظامِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا،لاہور،ضلع جہلم، فیصل آباد، لودھراں، لالیاں، کلورکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایبٹ آباد، سوات اور ملاکنڈ میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں بھی تیز بارش ہوئی۔ ادھر راجن پور کی تحصیل جام پور میں پہاڑی علاقے کوہِ سلیمان پر بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے، واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ کرک میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد مویشیوں سمیت بہہ گئے۔ شدید ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان کے اضلاع کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پیر کے روز کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان
  • کراچی: آج شام کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • سندھ کے مختلف شہروں میں مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش
  • کراچی میں پیر منگل کو آندھی کیساتھ بارش کا امکان
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
  • آج سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • حیدرآباد: کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی بند، شہری پریشان
  • مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ