Nawaiwaqt:
2025-08-04@03:47:11 GMT

ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

اسلام آباد+کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترک بحری جہاز کا یہ خیرسگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ٹی سی جی بیویرک ادا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو ’’ادا درجے‘‘ کے تحت تیار کیا گیا۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں‘ سونار‘ ریڈار اور برقی جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری نگرانی‘ دہشتگردی کے انسداد اور دفاعی مشنوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ یہ دورہ عوامی سطح پر بھی بھائی چارے‘ محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام لئے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ اعتماد‘ باہمی عزت اور مشترکہ نظریئے پر مبنی رہے ہیں۔ یہ دورہ اس دوستی کو نئی جہت دے گا اور آنے والے وقت میں مشترکہ مشقوں‘ تربیتی پروگراموں اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیشہ خیمہ بنے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو

اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم نے ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر ہونے پر زور دیا۔

صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی امید ظاہر کی تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو
  • ایرانی صدر مسعود پز شکیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک، چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل