بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)مودی سرکار کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش کے معاملے پر پارٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مودی کی ہندوتوا سرکار اپنی اصل میں بے ہودگی، شر اور سفاکیت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ جنگی جنون اور فتنہ انگیزی پر آمادہ غاصب سرکار کے لیے حق اور امن کے لیے اٹھنے والی ہر معتبر آواز ناقابلِ برداشت اور اپنے مکروہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ نظر آتی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی اہلِ عالم میں ساکھ اور عالمی امن کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ان کا کردار بھارت کی متعصب اور شریر سرکار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پلوامہ کے بعد عمران خان کے مودی کو سکھائے گئے سبق کی بازگشت ہند کے ایوانوں میں ہمیشہ گونجتی رہے گی اور مودی کو کسی ایڈونچر سے باز رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔بھارت اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عمران خان ناحق قید کے بجائے منصبِ قیادت پر ہوتے تو مودی کو زبانی بڑھکیں ہانکنے اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے خواب دیکھنے کی بھی جرات نہ ہوتی۔
ترجمان کے مطابق ہندوستان میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش سے مودی سرکار کا بدنما چہرہ چھپ سکے گا اور نہ ہند سرکار اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کی آسودگی کا کچھ سامان پا سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاکستان کی معاشی بحالی متاثر ہوگی، موڈیز پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش پی ٹی آئی

پڑھیں:

پہلگام ڈرامہ، بھارت کی سفارتی ناکامی

پہلگام دہشت گرد حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام سازش نے مودی سرکار کے مسلم دشمن عزائم مزید بے نقاب کر دئیے ہیں۔ مغربی دنیا سے پینگیں بڑھانے کے بعد بھارت اس زعم میں مبتلا تھا کہ اپنی اقتصادی ترقی اور گہرے تجارتی تعلقات کی قوت استعمال کر کے وہ پاکستان کو کونے سے لگا دے گا۔ لیکن بھارتی توقعات کے برعکس معاملات کچھ اور رخ اختیار کر گئے۔ جس بھونڈے طریقے سے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا اس نے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ بھارت کو توقع تھی کہ اس کے دوست ممالک فوری طور پر پاکستان کو دہشت گردی کا مرتکب قرار دے دیں گے ۔ اس زہریلی خواہش کی تکمیل نہ ہو سکی۔ امریکہ ، برطانیہ فرانس، جاپان اور یورپی یونین کی جانب سے بھارت کے موقف کی تائید سامنے نہیں آئی۔ان تمام ممالک نے اگرچہ دہشت گردی کی مذمت تو کی تاہم کسی بھی ملک نے آنکھیں بند کر کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرتکب قرار دینے کے بجائے دونوں ممالک کو پرامن طریقے سے شفاف تحقیقات کی بنیاد پر دہشت گردی کے معاملے کو سلجھانے کا مشورہ دیا۔ اس سفارتی ناکامی پر مودی سرکار تلملا اٹھی ہے۔
بھارتی معاشرے میں موجود سنجیدہ طبقات کی جانب سے پہلگام ڈرامے کی سازش پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ عالمی برادری میں خاطر خواہ پذیرائی نہ ملنے کے باعث مودی سرکار تنقید کی زد میں ہے۔ پاکستان نے ریاستی سطح پر مشترکہ شفاف تحقیقات کی پیشکش کر کے مودی سرکار کو مزید مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارت کبھی بھی مشترکہ شفاف تحقیقات کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کرے گا۔ سفارتی محاذ پر ناکامی کے ساتھ ساتھ پہلگام ڈرامہ بھارت کے مسلم دشمن عزائم کو بھی بے نقاب کر رہا ہے۔ پاکستان پر اچھالا گیا کیچڑ بھارت کے چہرے کو ہی داغدار کر رہا ہے۔ یہ حقیقت دنیا پر زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے کہ بر صغیر میں بد امنی کی ایک بڑی وجہ جموں کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی اور ناجائز قبضہ ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی اور حق رائے دہی کو چھین کر غاصب بھارت نے کشمیر میں بد امنی کے بیج بوئے ہیں۔
مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے مزید ثبوت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں ۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا پر جاری نفرت انگیز مہم کے نتیجے میں پورے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ جنونی ہندو مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں مساجد اور وقف املاک کو سرکاری بندوبست کے تحت ضبط کیا جا رہا ہے ۔حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ جنونی ہندوں نے گزشتہ دنوں ایک نہتی مسلمان خاتون پر وحشی کتے چھوڑ دئیے ۔بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور جنگی جنون نے پورے بھارتی معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے۔ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے خطے میں نیوکلیائی تصادم کے خطرات بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ یہ حقیقت بھی روز روشن کی طرح ہے عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ بھارت پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان کو چوٹ پہنچانے اور عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے بھارت نے لسانی اور مذہبی جنونی دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بلوچستان اور صوبہ سرحد میں اٹھنے والی دہشت گردی کی لہر کا سرپرست اور معاون دراصل بھارت ہی ہے۔ اس بحرانی کیفیت میں پاکستانی ریاست نے نہایت سنجیدہ اور بردبار حکمت عملی اپنائی ہے۔
عسکری قیادت کے جرات مندانہ اور دو ٹوک موقف کے باعث بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سپہ سالار کے دلیرانہ بیانات کے بعد بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت پہ سکتہ طاری ہے ۔صاف دکھائی دے رہا ہے کہ اپنی سفارتی ناکامی کو چھپانے کے لئے بھارت پاکستان کے خلاف فوجی مہم جوئی کے منصوبوں پر عمل کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے گا۔ تاہم یہ امکان رد نہیں کیا جا سکتا کہ مودی جیسے جنونی کسی بھی وقت سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کوئی احمقانہ اقدام اٹھا کر پورے خطے کے امن کو تہ و بالا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت
  • خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا
  • بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت: عمران خان، بلاول اور عابدہ پروین کے اکاؤنٹس پر پابندی
  • بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا 
  • مودی سرکار حواس باختہ، بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک
  • بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا
  • پہلگام ڈرامہ، بھارت کی سفارتی ناکامی