میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور شہید فائر فائٹرز کے لواحقین میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنے فائر فائٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے فائر فائٹرز وہ بہادر جوان ہیں جو بڑی ہمت کے ساتھ کام کرتے ہوئے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، دراصل یہ وہ خاموش ہیرو ہیں، جو دوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انتہائی کٹھن لمحات میں آگ سے لڑنے والے یہ جوان ہمارے سچے محافظ ہیں، ان ہیروز کا حوصلہ قوموں کی زندگیوں میں روشنی بھرتا ہے، ہم اپنے فائر فائٹرز کے جذبے، حوصلے اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے ایم سی کے فائر فائٹرز اسی طریقے سے اپنی محنت کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے اور ہم ایک زندہ قوم کے طور پر فائر فائٹرز کو بطور ہیرو یاد رکھیں گے، ہمیں ان جانثاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو ہر لمحہ خطرے کیلئے تیار رہتے ہیں، فائر فائٹرز عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کیلئے میں بحیثیت میئر ان کا ممنون و مشکور رہوں گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ کراچی میں فائر بریگیڈ کا پہلا شہید 1955ء میں ہوا تھا، اب تک ہمارے 34 فائر فائٹرز اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی خدمات ستر سال پرانی ہیں، ہم نے فائر الاؤنس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے ملازمین کو ’تمغہ کراچی‘ میں بھی یاد رکھا، ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائر فائٹرز کے فائر بریگیڈ کے وہاب نے کہا میئر کراچی کرتے ہوئے نے کہا کہ کرتے ہیں نے فائر کے ساتھ

پڑھیں:

اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، مفتی منیب الرحمٰن

فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نمائش چورنگی کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیراعظم کے جنگی جنون کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی: شہری کو اغواء کرکے رقم لینے پر 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد پر مقدمہ
  • کراچی: شہید فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح
  • خیبر پختونخوا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں8خوارج ہلاک ، ایک جوان شہید
  • اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، مفتی منیب الرحمٰن
  • سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد
  •  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج ،مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد 
  • پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
  • فائر فائٹرز کو کام کرتے دیکھنے کا جنون، نوجوان نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی