2025-05-05@20:36:59 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«فائر بریگیڈ کے»:

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
    کراچی: نیو کراچی ایوب گوٹھ کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر ہوگئیں۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد  گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اورآتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکم کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع نو بجکر ستاون منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے بعد کے ایم سی کے 2 فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کے 2 فائر ٹرک اور ایک ایمبولنس موقع پر پہنچی تھی، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا...
    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہم نے ایک مزاحمت کار کا جسد خاکی برآمد کیا ہے۔ اسے اسرائیلی جنگی قیدی عیڈن الیکذنڈر کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔ الیکذنڈر اور باقی اسیر مجاہدین کا انجام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ ا اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی جنگی قیدی ایڈن الیگزینڈر اور اس کی حفاظت پر مامور متعدد مزاحمت کاروں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد الیکذنڈر کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق...
    کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔ آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔ فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر گیس لائن میں لگی ہے۔آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔
    کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب واقع ایک آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے سے قبل 1800 فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی جو مبینہ طور پر پانی کی بورنگ کے لیے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم آج جب پائپ واپس نکالنے کا عمل جاری تھا تو اچانک زیرزمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد گیس نے آگ پکڑ لی جس سے ریفائنری کے اطراف دھواں پھیل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ...
    کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں  آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے دفتر میں لگی ہے۔فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم دھواں بھرنے کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہے۔ریسکیو کے مطابق دھویں کی وجہ سے فائر فائٹرز عمارت کے گودام میں نہیں جا پارہے، ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑ رہے ہیں۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سنی پلازہ کی دوسری منزل پر آگ، سامان جل گیا کراچی آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع سنی پلازہ کی... محکمۂ فائر بریگیڈ کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 2 فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا۔فائر ٹینڈرز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گتے کے گودام میں لگی آگ کو بجھایا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو...
    کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
    کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق...
    کوئٹہ ،فرنیچرکے گودام میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہاہے
    راجہ وقار: جہلم  کے جنگل میں آگ لگ گئیدریائے جہلم کے وسط واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔آگ کے بلند شعلوں اور دھوئیں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ ریسکیو  حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔دریائے جہلم کے وسط میں جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ،جنگل میں خشک گھاس کی بہتات کے باعث آگ شدت اختیار کر رہی ہے ،دریا کے وسط میں فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن ہے،پل کے اوپر سے...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔   فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
۱